اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کارکنوں کی بھوک ہڑتال آج - Kanpur congress unit

کانگریس صدر راہل گاندھی کے مستعفی ہونے کے پیش نظر آج کانگریس کارکنان بھوک ہڑتال کرنے جارہے ہیں۔

کانگریس کے صدر راہل گاندھی

By

Published : Jun 29, 2019, 2:42 AM IST

Updated : Jun 29, 2019, 4:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں کانگریس کارکنان سنیچر کے روز بھوک ہڑتال کرنے جارہے ہیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ نہ دیں۔

خیال رہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے کانپور میں ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی کے کارکنان 29 تاریخ کو 11 بجے سدھاون انشن کے تحت کانگریس کے صدر پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ اپنے فیصلہ کو واپس لیں۔

کانگریس پارٹی میں استعفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جب صدر کانگریس نے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنا فیصلہ نہیں بدلیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد راہل گاندھی نے اپنا استعفیٰ کانگریس ورکنگ کمیٹی کو دیدیا تھا۔

کانگریس پارٹی آفس کے 145 صدور نے اپنے عہدوں سے مشترکہ طور پر استعفی دے کر اعلیٰ سطحی رہنماؤں نے ایک لیے ایک مثال قائم کی ہے کہ ہر ایک کو شکست کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ راہل گاندھی کو سن 2017 میں پارٹی کاصدر بنایا گیا تھا، انہوں نے 17 ویں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شرمناک شکست کے بعد اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 25 مئی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

حالانکہ ان کا استعفیٰ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا کئی سینیئر رہنماؤں نے راہل گاندھی سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت بدستور سنبھالتے رہیں۔

سینیئر رہنماؤں کے سمجھانے کے باوجود بھی کانگریس صدر نے اپنے فیصلہ پر دوبارہ غور کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کانگریس نے حالیہ انتخابات میں صرف 52 نشستیں حاصل کی ہیں جو 2014 لوک سبھا انتخابات سے 8 زیادہ ہیں۔

Last Updated : Jun 29, 2019, 4:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details