ریاست اترپردیش میں ہاتھرس جنسی زیادتی اور قتل کے بعد ان کے اہل خانہ سے ملنے جارہے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی گرفتاری اور ان کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کی وجہ سے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے کانگریس کارکنان میں برہمی پائی جاتی ہے۔ کانگریس کارکنان نے شہر کے سب سے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقے سترکھ ناکے پر سڑک جام کر دی۔ اس دوران پولیس اور کانگریس کارکنان کے درمیان جم کر نوک جھونک ہوئی۔
بتا دیں کہ راہل گاندھی کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کی خبر ملک بھر میں آگ کی طرح پھیلی ہے۔ اس کے بعد ریاست اترپردیش میں کانگریس کے ریاستی ترجمان تنج پنیا کی قیادت میں تقریبا دو درجن کانگریس کارکنان نے سترکھ ناکہ چوراہے پر جام لگا دیا۔