اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Women Shakti Yatra in Noida: نوئیڈا میں کانگریس کی ویمن شکتی یاترا

اس موقع پر کانگریس سوشل میڈیا کے نائب صدر پنکھوری پاٹھک نے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم میں آگے لے جانے کے لیے بارہویں جماعت کی طالبات کو اسمارٹ فون Smartphones To Female Students دیے جائیں گے۔ کورونا کے دور میں طالبات کی تعلیم کا سب سے بڑا مسئلہ اسمارٹ فون کا تھا۔ اسمارٹ فون آج تعلیم اور سلامتی دونوں کا ذریعہ ہے۔

Congress Women Shakti Yatra: نوئیڈا میں کانگریس کی ویمن شکتی یاترا
Congress Women Shakti Yatra: نوئیڈا میں کانگریس کی ویمن شکتی یاترا

By

Published : Dec 24, 2021, 5:55 PM IST

خواتین کو بااختیار Empowering Women بنانے کے غرض سے اتر پردیش نوئیڈا مہا نگر کانگریس Uttar Pradesh Noida Mahanagar Congress کے صدر رام کمار تنور اور کانگریس سوشل میڈیا کی نائب صدر پنکھڑی پاٹھک کی قیادت میں اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر 27 اٹا مارکیٹ سے سیکٹر 18 مارکیٹ تک خواتین کی شکتی یاترا Shakti Yatra کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مہا نگر صدر رام کمار تنور نے کہا کہ پرینکا گاندھی Priyanka Gandhi نے جو منشور جاری کیا ہے۔ اس میں خواتین کو مین اسٹریم میں رکھا گیا ہے۔ اس منشور کو گھر گھر پہنچنا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کی حکومت Congress Government بننے پر تین سلنڈر مفت دے گی۔ اتر پردیش میں خواتین کو مفت بس سروس Free Bus Service For Women دی جائے گی۔ مفت اسمارٹ فون اور اسکوٹی دی جائے گی۔ آنگن واڑی اور آشا بہووں کو 10,000 روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

Congress Women Shakti Yatra: نوئیڈا میں کانگریس کی ویمن شکتی یاترا

انہوں نے کہا کہ ریاست میں سابق فوجیوں کے نام پر 75 اسکول کھولے جائیں گے۔ 40 فیصد ریزرویشن کا مطلب ہے کہ اگر کانگریس 20 لاکھ نوکریاں دیتی ہے تو آٹھ لاکھ نوکریاں خواتین کے لیے ہوں گی۔ اس کے علاوہ ان کاروباری اداروں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی جو اپنے اداروں میں 50 فیصد آسامیوں پر خواتین کو مواقع دیں گے۔ 50 فیصد راشن شاپس کا انتظام اور آپریشن خواتین کو دیا جائے گا۔

وہیں اس موقع پر کانگریس سوشل میڈیا کے نائب صدر پنکھوری پاٹھک نے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم میں آگے لے جانے کے لیے بارہویں جماعت کی طالبات کو اسمارٹ فون Smartphones To Female Students دیے جائیں گے۔ کورونا کے دور میں طالبات کی تعلیم کا سب سے بڑا مسئلہ اسمارٹ فون کا تھا۔ اسمارٹ فون آج تعلیم اور سلامتی دونوں کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پہلے ہی گریجویٹ سطح کے ہر طالب علم کو اسکوٹی دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں سابق فوجیوں کے نام پر 75 اسکول تعمیر کیے جائیں گے۔ سندھیا اسکول Sandhya School بنائے جائیں گے جہاں خواتین آکر اپنی سہولت کے مطابق تعلیم حاصل کرسکیں گی۔ وہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

لڑکیوں کی تعلیم Girls Education پر مرکزی اور ریاستی حکومت کو گھیرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ سال 2014 سے تعلیمی بجٹ میں مسلسل کمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ' مہم کے بجٹ کا 60 فیصد صرف اشتہارات پر خرچ ہوتا ہے۔ حکومت نے صرف اپنے اشتہارات پر توجہ دی۔ لڑکیوں اور خواتین کو ساتھی بنانے کی کوشش نہیں کی۔

پرینکا نے کہا کہ سیاسی جماعتیں خواتین کی طاقت Power Of Women کو تسلیم کرتی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اگر خواتین اپنی طاقت کو سیاسی طاقت میں بدل دیں تو ذات پرستی اور فرقہ پرستی نہیں چلے گی۔ ترقی کی سیاست کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: درجنوں خواتین نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی

اس موقع پر نوئیڈا میٹروپولیٹن Noida Metropolitan کے کانگریس صدر رام کمار تنور، سوشل میڈیا ریاستی نائب صدر پنکھوری پاٹھک، او بی سی ریاستی نائب صدر سنگھ نگر، انل یادو جی، نائب صدر رضوان چودھری، سونو کھاری، گیتا شرما، روبی چوہان، گگن دیپ، ارمیلا سمیت سیکڑوں کانگریسی کارکنان اور عہدیدارن موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details