لکھنؤ: اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے لئے کانگریس ایک نئی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے اس بار خواتین کے لئے ایک علیحدہ انتخابی منشور جاری کرے گی۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وادڑا نے پارٹی کی جانب سے خواتین کے لئے علیحدہ انتخابی منشور کی تیاری کے لئے گذشتہ دو دنوں سے لکھنؤ میں واقع کانگریس کے ریاستی دفتر میں کانگریس لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق منگل کو بھی خواتین انتخابی منشور Election Manifesto کو حتمی شکل دینے کے لئے واڈرا نے میٹنگ بلائی ہے۔ واڈرا نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کی کانگریس کی انچارج بھی ہیں۔ ریاستی دفتر میں منگل کو انتخابی منشور کمیٹی کے علاوہ چارج شیٹ کمیٹی کی بھی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ مختلف کمیٹیوں کی میٹنگ کے علاوہ پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گی۔