اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Manifesto in UP Election: کانگریس سماجی تنظیموں کے مطالبات اپنے منشور میں شامل کرے گی - Congress Manifesto in UP Election

کانگریس پارٹی اسمبلی انتخابات 2022 کے انتخابی منشور Congress Manifesto in UP Election میں سماجی و ملی فلاحی تنظیموں کے مطالبات کو اپنے منشور میں شامل کرے گی۔

کانگریس سماجی تنظیموں کے مطالبات اپنے منشور میں شامل کرے گی
کانگریس سماجی تنظیموں کے مطالبات اپنے منشور میں شامل کرے گی

By

Published : Dec 22, 2021, 10:54 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022، Uttar Pradesh Assembly Elections 2022 کے پیش نظر سبھی سیاسی پارٹیاں عوام کو راغب کرنے کے لئے موثر انتخابی منشور Congress Manifesto in UP Election بنانے میں مصروف ہیں وہیں سماجی و ملی فلاحی تنظیمیں بھی اپنے منشور جاری کرکے سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ ان کے مسائل کو اپنے منشور میں شامل کریں۔

ویڈیو
اتر پردیش میں مسلم مسائل پر مبنی ایس آئی یو اور ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے اپنا منشور جاری کیا ہے اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر توجہ دیں۔اس حوالے سے کانگریس اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر شاہنواز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں 2022 میں اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections ہے اور یہ ملک کا سب سے بڑا انتخاب ہوگا، جمہوری نظام میں تمام سماجی ملی و فلاحی تنظیمیں بھی اس بات کی مجاز میں ہیں کہ اپنے مطالبات کو سیاسی پارٹیوں کے سامنے رکھیں اور سیاسی پارٹی ان کے مطالبات کو اپنے منشور میں شامل کریں۔ کانگریس پارٹی بھی سماجی و ملی و فلاحی تنظیموں کے کارکنان سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات پر غور و فکر کر رہی ہیں اور امید کی جارہی ہیں کہ ان کے مطالبات کو منشور میں بھی شامل کیا جائے گا تاکہ عوام کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ مدارس میں جدید ٹیچرز کے وفد نے بھی پرینکا گاندھی سے ملاقات کی ہے اور اپنے مطالبات ان کے سامنے بیان کیے ہیں اس کے علاوہ متعدد تنظیموں نے کانگریس پارٹی سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے ہیں اب ان کے مطالبات پارٹی اپنے منشور میں بھی شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details