اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کا متوفی رضوان کو انصاف نہ ملنے پر تحریک چلانے کا انتباہ - اترپردیش میں پولیس کی پٹائی

اترپردیش میں پولیس کی پٹائی کی وجہ سے ہلاک ہو ئے متوفی رضوان کے معاملے میں پولیس اہلکار کے خلاف کانگریس نے تحریک چلانے کا انتباہ دیا ہے۔

congress
congress

By

Published : Apr 21, 2020, 11:23 AM IST

اترپردیش کے ضلع امبیڈکر نگر کے ٹانڈا علاقے میں پولیس کی مبینہ پٹائی سے ہلاک ہونے والے متوفی رضوان کے معاملے میں پولیس اہلکار کو بچانے کا الزام لگاتے ہوئے خاطی پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی نہ کئے جانے پر تحریک چلانے کا انتباہ دیا ہے۔

اترپردیش کانگریس کے اقلیتی سیل کے چیئر مین شہنواز حسین نے ایک بیان میں کہا 'متوفی رضوان کے معاملے میں ابھی تک ایف آئی آر کا درج نہ کیا جانے اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ پولیس پس پردہ خاطیوں کی پست پناہی کررہی ہے'۔

انہوں نے کہا 'متوفی رضوان نے زخمی حالت میں اہل خانہ کو بتایا تھا کہ پولیس نے اس کی بے رحمی سے پٹائی کی ہے'۔

انہوں نے الزام لگایا 'لاک ڈاون کے درمیان پولیس کو ایک مخصوصی کمیونٹی کے فرد کے ساتھ مارپیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اس مخصوص طبقے کے خلاف میڈیا کے ذریعہ یہ پروپیگنڈہ کیا جاسکے کہ لاک ڈاون کی سب سے زیادہ خلاف ورزی یہی لوگ کر رہے ہیں۔اورا نکے خلاف اکثریتی سماج کے ذہنوں میں نفرت کو پیدا کیا جاسکے'۔

مسٹر شہنواز نے رضوان معاملے میں جائے وقوع پر تعینات تمام پولیس اہلکار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے پورے معاملے کی عدالتی جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا 'اگر انتظامیہ ایسا نہیں کرتی ہے اور متوفی رضوان کو انصاف نہیں دیا جاتا ہے تو کانگریس اس کے خلاف تحریک چلائے گی'۔

انہوں نے الزام لگایا 'اپنے گھر سے باہر بسکٹ خریدنے کے لئے نکلے رضوان (20)کو چھجا پور تھانے کےپولیس اہلکار نے بری طرح سے پیٹا تھا جس کے دوسرے دن رضوان زخمی کی تاب نہ لاسکا اور ضلع اسپتال میں دم توڑد یا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کی 4 سنگین چوٹوں کو دبانے کے لئے پولیس اس کے گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کی جھوٹی کہانی گڑھ رہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details