اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کما ر للو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے پاس کئے گئے کسان مخالف قانون کے خلاف کانگریس کی لڑائی جاری رہے گی۔
شہر کے مہاویر چوک میں منعقد کسان مہا سمیلن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسٹر للو نے کہا 'کسان مخالف اس قانون کے واپسی تک کسان اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی'۔
انہوں نے ہاتھرس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ کنبے سے ملنے کےلئے جاتے وقت سابق صدر راہل۔پرینکا کے ساتھ پولیس کے ذریعہ کی گئی بدسلوکی کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔