اردو

urdu

ETV Bharat / state

CAA And NRC: کانگریس رہنما کا سی اے اے اور این آرسی کو بھی واپس لینے کا مطالبہ - سی اے اے کی واپسی کا مطالبہ

سچن چودھری نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جس دن سے تین زرعی قوانین Three Farm Laws واپس لئے جانے کا اعلان کیا ہے اس دن سے فلمی اداکارہ کنگنا رناوت غائب ہیں۔ اب ان کا ایوارڈ بھی واپس ہوگا۔

Caa And Nrc: سی اے اے این آرسی کو بھی واپس لے حکومت: سچن چودھری
Caa And Nrc: سی اے اے این آرسی کو بھی واپس لے حکومت: سچن چودھری

By

Published : Nov 21, 2021, 9:06 PM IST

ریاست اتر پردیش کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری سچن چودھری نے پریس کانفرنس کر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سچن چودھری نے کہا کہ حکومت کو یہ تین زرعی قوانین واپس لینے ہی تھے کیونکہ حکومت کو معلوم ہو گیا تھا کہ آنے والے پانچ ریاستوں کے انتخابات میں وہ ہار رہی ہے۔

CAA And NRC: سی اے اے این آرسی کو بھی واپس لے حکومت: سچن چودھری

انہوں کہا کہ تقریبا ایک سال سے کسان احتجاج کر رہے ہیں اور اس احتجاج میں تقریبا 700 سے زیادہ کسان ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہلاک ہوئے کسانوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے۔

سچن چودھری نے مزید کہا کہ ایم ایس پی کے علاوہ تمام ابھی ایسے مسائل ہیں جن پر بات ہونی ہے اور آنے والے وقت میں سی اے اے اور این آرسی (CAA and NRC) دونوں واپس ہوں گے اور ملک کو ہٹلر شاہی سے آزادی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جس دن سے تین زرعی قوانین واپس لئے جانے کا اعلان کیا ہے اس دن سے فلمی اداکارہ کنگنا رناوت غائب ہیں۔ اب ان کا ایوارڈ بھی واپس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Demand to Repeal CAA: مولانا ارشد مدنی کا این آر سی اور سی اے اے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ

سچن چودھری نے مزید کہا کہ نریندر مودی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بل واپس لیکر ماسٹر اسٹروک مار دیا ہے یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ اب ان کا جانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں کانگریس کے علاوہ کسی کی حکومت نہیں بننے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details