نوئیڈا: نوئیڈا مہا نگر کانگریس کمیٹی کے صدر رام کمار تنور کی قیادت میں فوج میں بھرتی کے لیے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف سیکٹر 4 میں بازار میں ایک پرامن ستیہ گرہ کا انعقاد کیا گیا Congress stages Satyagraha Against Agnipath۔ ستیہ گرہ کا اہتمام پی سی سی ممبر مسٹر پھرے سنگھ ناگع نے کیا تھا۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن کانگریس کے صدر رام کمار تنور نے کہاکہ' اگنی پتھ کے نام پر ان بھرتیوں کو ختم کیا جانا چاہیے۔ نوجوانوں کے خوابوں کو کچلنا درست نہیں ہے، بھارتی مسلح افواج کے قوانین سے کھیلنا نا انصافی ہے اور یہ کہیں سے بھی قوم کے مفاد میں نہیں۔ فوج میں باقاعدہ بھرتیاں روکنا، 4 برس کے کنٹریکٹ پر فوج کی بھرتی ملکی سلامتی کے لیے غلط پیغام ہے۔ چار برس کے بعد بھرتی ہونے والے نوجوانوں کے مستقبل کا کیا بنے گا؟ اس کا جواب بی جے پی کے پاس نہیں ہے۔'
مسٹر پریم سنگھ نیتا نے کہاکہ' کانگریس پارٹی نوجوانوں کے لیے جمہوری طریقے سے لڑے گی۔ کانگریس پارٹی نوجوانوں کے خوابوں سے کھیلنا برداشت نہیں کرے گی۔ جو صبح 4 بجے اٹھتا ہیں اور ملک کی خدمت کے خواب لے کر بھاگتا ہے۔ ہم ان تمام نوجوان کے حقوق کے لیے لڑیں گے۔ حکومت کو نوجوان مخالف اسکیم کو واپس لینا ہوگا، یہ نہ غریبوں کی حکومت ہے، نہ کسانوں کی، نہ نوجوانوں کی، نہ عام آدمی کی ہے۔ صرف منتخب صنعت کاروں کی حکومت، صرف اپنے کچھ خاص مالکان کے کہنے پر کام کر رہی ہے۔' Congress Protest Against the Agneepath Scheme