بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ایل پنیا سے حجاب کے مسئلے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، اس لیے اس پر ردعمل دینا مناسب نہیں ہے۔ Congress Spokesperson Punia on EVM Issue
وہیں ان سے جب سوال کیا گیا کہ جس طرح سے پہلے مرحلے میں ای وی ایم خرابی کے معاملے EVM Issue پیش آئے اس سے کیا شفاف انتخابات ممکن مانتے ہیں، پنیا نے کہا کہ انہیں الیکشن کمیشن کی شفافیت پر کوئی شک نہیں ہے لیکن کانگریس پارٹی کا ای وی ایم کے مسئلے پر رخ واضح ہے کہ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ ممکن ہے۔