اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: 'ملک میں بڑھتی مہنگائی پر روک لگانے کا مطالبہ' - مہنگائی میں مسلسل اضافہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں اترپردیش کانگریس سیوا دل کے جنرل سیکرٹری کی قیادت میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایم کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم ارسال کیا۔

اترپردیش کانگریس سیوا دل
اترپردیش کانگریس سیوا دل

By

Published : Jul 2, 2021, 10:24 AM IST

کانگریس سیوا دل کے سیکرٹری صغیر سعید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے سبب لوگ پریشان ہیں لیکن مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے کوئی خاص اقدام نہیں کر رہی ہے۔

اترپردیش کانگریس سیوا دل
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران لوگوں کو مناسب علاج نہیں ملا جس کے باعث کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے، کورونا وائرس سے جن لوگوں کی موت ہوئی ہے حکومت ان کے اہل خانہ کو مدد کے طور پر معاوضہ دے۔
اترپردیش کانگریس سیوا دل

صغیر سعید نے کہا کہ مرادآباد شہر کی سڑکیں بے حد خستہ حالی کا شکار ہیں جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں پریشانیاں آرہی ہیں لیکن نگر نگم اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔

ہم صدر جمہوریہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر روک لگائی جائے اگر اسی طرح مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری رہا تو ملک کے حالات ایمرجنسی کی جانب چلے جائیں گے لہٰذا مہنگائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details