اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: کورونا کی تباہی اور طبی سہولیات پر کانگریس رہنما کی سخت تنقید - بنارس سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ

بنارس میں کانگریس کے سینیئر رہنما اجے رائے نے آج پریس کانفرنس کر کے کورونا کی خطرناک صورتحال اور طبی سہولتوں کے فقدان پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بنارس: کورونا کی تباہی اور طبی سہولیات پر کانگریس رہنما کی سخت تنقید
بنارس: کورونا کی تباہی اور طبی سہولیات پر کانگریس رہنما کی سخت تنقید

By

Published : Apr 19, 2021, 9:48 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما اجے رائے نے کہا کہ گذشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے بنارس سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میں موجودہ حکومت کے رہنما شامل تھے جبکہ اپوزیشن کے کسی بھی رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

بنارس: کورونا کی تباہی اور طبی سہولیات پر کانگریس رہنما کی سخت تنقید

انہوں نے کہا کہ بنارس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال بہت ہی خطرناک ہے۔ کرونا وائرس نے ایک خطرناک اور خوفناک صورتحال اختیار کر لیا ہے۔ یہاں پر نہ آکسیجن ہے اور نہ ہسپتال میں بیڈ، جس کی وجہ سے بنارس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جان جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی پارلیمانی حلقہ بنارس کے لوگوں کے خاص خیال کریں، آکسیجن اور اسپتال میں بستر اور ادویات کی فراہمی کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ اب خود بی جے پی پارٹی کے لوگ طبی سہولیات کے فقدان پر پریشان نظر آ رہے ہیں اور مسلسل وزیر اعظم کو مکتوب لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنارس کی عوام نے نریندر مودی کو ووٹ دے کر ملک کا وزیراعظم بنایا ہے۔ اب اگر اس مشکل گھڑی و ناگہانی صورتحال میں وزیراعظم بنارس کے لوگوں کی مدد نہیں کریں گے تو کب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام کی آواز بلند کرتی رہے گی اور جو کچھ ہو سکے گا زمینی سطح پر مدد بھی کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details