ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رکن اسمبلی آرادھنہ مشرا نے ریاست میں قانون کی صورتحال پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مجرمین بے خوف ہوگئے ہیں۔
طالبہ کا بہیمانہ قتل، کانگریس کی یوگی حکومت پر تنقید انہوں نے کہا کہ ریاست میں جرائم کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو ماہ قبل مین پوری میں ایک طالبہ کا بہیمانہ قتل کیا گیا تھا لیکن اب تک یوگی حکومت متاثرین کو انصاف دلانے سے قاصر ہے۔
آرادھنہ مشرا نے کہا کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس معاملے میں متاثرہ خاندان کی بھرپور مدد کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت پر ملزمین کو بچانے کی کوشش کرنے اور پورسٹ مارٹم رپورٹ میں چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا۔
کانگریس کی رکن اسمبلی نے اس معاملہ کو سی بی آئی کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومت سے جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کےلیے سخت قانون بنانے کی اپیل کی۔