للو نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ بی جے پی حکومت سوا کروڑ روزگار دینے کا دعوہ کررہی ہے لیکن یہ کورا جھوٹ اور ٹھگی ہے۔ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ ہر سال دو کروڑ نوکری دے گی لیکن اس وعدے کا کیا ہوا۔ پچھلے 45 سال میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یہ سرکاری تعداد ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کو نوکری مانگنے پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں کوئی ایسی بھرتی نہیں ہے جس کو صحیح وقت پر پورا کیا گیا ہو۔جو کام لوگ صدیوں سے کرتے آرہے ہیں حکومت اسے یہ بتا رہی ہے کہ روزگار انہوں نے دیا ہے۔ اس سازش اور ٹھگی کو عوام معاف نہیں کریں گے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ کورونا کی وبا اپنے ساتھایک اقتصادی تباہی بھی لے کر آئی ہے۔اترپردیش کا کانچ کا کاروبار،پیتل ،قالین ،بنکر،فرنیچر ،چمڑے کا کاروبار اور ہوزری ،ڈیری ،مٹی کے برتن کا کاروبار،فشری ہیچری ،دیگر گھریلو صنعت سبھی کو تیز جھٹکا لگا ہے۔ریاست کے لاکھوں بنکروں کی حالت بےحد خراب ہے۔یہ چھوٹی اور درمیانی صنعتیں مندی کی مار جھیل رہی ہیں لیکن حکومت نے کوئی مدد نہیں کی۔