اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کی امدادی مہم جاری - etv bharat urdu

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی جنرل سکریٹری/ انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں نوئیڈا مہانگر کانگریس کمیٹی کی جانب سے ہنڈن بلاک میں ماسک، سینیٹائزر اور ادویہ تقسیم کی گئیں۔

Congress campaign continues_vis_up_noida_upur10010
کانگریس کی امدادی مہم جاری

By

Published : May 31, 2021, 8:58 AM IST

اترپردیش کے نوئیدا میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی جنرل سکریٹری/ انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں نوئیڈا مہانگر کانگریس کمیٹی نے ہنڈن بلاک میں ماسک، سینیٹائزر اور ادویہ تقسیم کی گئیں۔

دیکھیں ویڈیو

مہا نگر کانگریس کمیٹی کے صدر شہاب الدین اور کانگریس رکن دنیش اوانا کی قیادت میں نوئیڈا کے ہنڈن بلاک کے چوٹپور، چھجارسی، بہلول پور اور 25 فٹا پر اس کام کو انجام دیا گیا۔

کانگریس کے مہا نگر صدر شہاب الدین نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے اب تک کانگریس پارٹی کے عہدیدار ضرورت مند لوگوں کی مدد کررہے ہیں اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

اس موقع پر ہنڈن بلاک کے صدر اودے ویر یادو،پرمود شرما، فیرے سنگھ ناگر، للت اواناٹ، پرشوتم ناگر و دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details