بارہ بنکی میں کانگریس کے قومی ترجمان، سابق رکن پارلیمان اور کانگریس کی تشہیر کمیٹی کے صدر پی ایل پنیا نے خواتین کے انتخابی منشور Special Manifesto For Women کا اجراء کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے یہ منشور جاری کرکے تاریخ قائم کر دی ہے۔
کانگریس نے خواتین کے لئے جاری کئے گئے انتخابی منشور کو 'شکتی ودھان' Shakti Vidhan کا نام دیا ہے۔ انتخابی منشور کو 5 موضوع میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سوابھمان، سواولمبن، شکشا، سمان، سرکشا اور صحت۔
پہلے موضوع پر خواتین کو اسمبلی انتخابات Assembly Elections میں 40 فیصدی امیدوار بنانے کی بات کہی گئی ہے۔
دوسرے موضوع میں حکومتی ملازمت میں خواتین کو 40 فیصدی کوٹا دینے، خواتین کے ذریعہ چلائی جانے والی صنعت کو سستی شرح پر قرض دینے، حکومتی دفاتر میں اطفال گھر بنانے، کوٹے اور راشن کی دکانوں میں خواتین کا 40 فیصدی کوٹا طے کرنے، 25 اضلاع میں خواتین کے لئے ہاسٹل بنانے اور کاروبار میں 50 فیصدی خواتین کو ملازمت رکھنے والوں کو ٹیکس میں چھوٹ کی بات کہی گئی ہے۔