کانگریس کے رہنما مغیث جیلانی نے کہا کہ کانگریس پارٹی حق اطلاعات قانون کے ذریعہ عوام کی پریشانیوں کا حل نکالے گی اور سرکاری محکموں میں ہو رہی بدعنوانی کا خلاصہ کرے گی۔
کانگریس کے ضلع صدر ونود گمبر نے بتایا کہ کانگریس ضلع پنچایت کے الیکشن میں اپنی پوری طاقت اور محنت کے ساتھ ضلع کے 39 وارڈوں میں الیکشن لڑے گی جس کی تیاری کے لیے بدھ کے دن ضلع پنچایت انچارج راشد علوی تشریف لائیں گے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارٹی 45 سال بعد ضلع پنچایت کے الیکشن اب پوری طاقت سے لڑنے جا رہی ہے جس میں انہوں نے سبھی وارڈوں پر جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔