مرادآباد:اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے رائے کی کال پر مرادآباد کے ضلع کلکٹریٹ کے دفتر کے باہر کانگریس کی ضلع اور میٹروپولیٹن کمیٹی نے مشترکہ طور پر مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اترپردیش کے ضلع صدر اسلم خورشید نے کہاکہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ قومی سروے کے مطابق خواتین کے خلاف سب سے زیادہ جرائم اتر پردیش میں بڑھ رہے ہیں۔ اس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کی بڑی تعداد خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت بی جے پی خواتین کے خلاف جرائم کرنے کے باوجود اپنے کارکنوں کی حفاظت کرتی ہے۔ اس لیے جرائم میں قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔بی جے پی آئی ٹی سیل کے تین کارکنوں نے بی ایچ یو کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آچکے ہیں۔ کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایسے مجرموں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی ہے اور عام طور پر بلڈوزر کا استعمال نہیں کرتی ہے۔