اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج - 14 دسمبر کو دہلی میں احتجاج کرے گی کانگریس

کانگریس، مودی حکومت کی غلط پالیسیوں بالخصوص این آر سی اور شہریت ترمیمی بل کے خلاف 14 دسمبر کو دہلی میں احتجاج کرے گی۔

کانگریس کا احتجاج
کانگریس کا احتجاج

By

Published : Dec 11, 2019, 8:22 PM IST

Updated : Dec 11, 2019, 11:56 PM IST

مشرقی اتر پردیش کے اقلیتی مورچہ کے چیئرمین ریحان خالد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اتر پردیش سے بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان 14 دسمبر کو دہلی جا رہے ہیں ۔

ان کے علاوہ اقلیتی سماج سے بھی کثیر تعداد میں لوگ دہلی روانہ ہو رہے ہیں ،جہاں پر مودی حکومت کی ناکامیوں کو احتجاج کے ذریعے عوام کے سامنے لائیں گے،۔

غلط پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج۔ویڈیو
اس کے لئے ریاست کے تقریبا آدھے اضلاع کے کانگریس ضلع صدر نے دہلی جانے کے لئے بسوں کا انتظام بھی کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کے عبوری صدر سونیا گاندھی نے سبھی ریاستی صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے یہاں سے بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان کو دہلی بھیجیں۔

تاکہ موجودہ حکومت کو احساس دلایا جائے کہ کانگریس پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

اس کے بعد کانگریس پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے یو پی کے صدر اجے کمار للو سے اپیل کی ہے کہ وہ اتر پردیش سے کم ازکم پانچ لاکھ کارکنان کو دہلی بھیجیں۔

اس اپیل کے بعد سے اضلاع میں تیاریاں زوروں سے چل رہی ہیں۔

Last Updated : Dec 11, 2019, 11:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details