بارہ بنکی:نیشنل ہیرالڈ معاملے میں ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لیے سونیا گاندھی کو 21 جولائی کو طلب کیا تھا۔ گذشتہ روز سونیا گاندھی ای ڈی کے دفتر میں پیش ہوئیں، جس کی ملک بھر میں کانگریس کارکنان نے مخالفت کی۔ وہیں آج ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں کانگریس کارکنان نے ای ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔
کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ اگر اسے بند نہیں کیا گیا تو کانگریس کارکنان ملک گیر احتجاج کریں گے۔ جمعرات کو سونیا گاندھی سے ای ڈی نے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور 25 جولائی کو پھر طلب کیا ہے۔ کانگریس کارکنان نے بارہ بنکی میں پی ایل پنیا کی رہائش گاہ سے کلکٹریٹ تک پدیاترا نکالی۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔