اردو

urdu

By

Published : Sep 19, 2020, 10:28 PM IST

ETV Bharat / state

مظفر:'کسان مخالف بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے'

مظفر نگر میں آج کانگریس کارکنان نے کسان بل کے خلاف احتجاج کیا۔ اور اسے کسان مخالف بل قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

مظفر:'کسان مخالف بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے'
مظفر:'کسان مخالف بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے'

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج کانگریس کارکنان نے صدر جنید رؤف کی سربراہی میں کسان مخالف بل کے خلاف ضلع کلیکٹریٹ کے احاطے میں احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔

اس دوران انہوں نے موجودہ مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کی بات کر رہی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے لایا گیا بل کسان مخالف ہے جس سے بڑے صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا۔ پورے ملک کے کسان اس بل کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ ہریانہ میں کسانوں کے ساتھ پولیس نے زیادتی کی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ کسانوں پر پولیس کی طرف سے کیا گیا لاٹھی چارج ہمیں انگریزوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کاشتکاروں کے ساتھ جن افسروں نے زیادتی کی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور کسان مخالف قانون کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details