مانسون اجلاس میں پارلیمنٹ کے دونوں اجلاس سے پاس ہونے والے زرعی بلوں کے خلاف اترپردیش کانگریس سربراہ اجے کمار للو کی قیادت میں کانگریسی کارکنوں نے لکھنؤ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
لکھنؤ میں زرعی قانون کے خلاف کانگریس کا احتجاج - ریاست اترپردیش کے دارالحکومت
ریاست اترپردیش کے دارالحکومت میں زرعی قانون کے خلاف کانگریس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریسیوں نے پریورتن چوک پہنچ کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

لکھنؤ میں زرعی بل کے خلاف کانگریس کا احتجاج
للو کی قیادت میں کانگریسیوں نے پریورتن چوک پہنچ کر حکومت مخالف نعرے بازی شروع کردی۔ کانگریس کارکن زرعی بل کو کسانوں کے لئے نقصان دہ بتا رہے تھے۔ ان کا الزام تھا کہ سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے حکومت نے کسانوں کا گلا گھونٹا ہے۔
للو کارکنوں کے ساتھ پریورتن چوک پہنچ گئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس سے معمول نوک جھونک کے بعد مسٹر للو سمیت تمام کارکنوں کو پولیس نے گاڑی میں بٹھا کر ایکو گارڈن کے لئے روانہ کردیا۔