اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کسانون کی رہائی کے لیے کانگریس کا احتجاج - protest for release of Congress leaders and farmers

کانگریس رہنما نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن طریقہ سے احتجاج اور مطالبات کا سب کو حق ہے لیکن جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، یہ آئینی حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔

Congress protest for release of Congress leaders and farmers
Congress protest for release of Congress leaders and farmers

By

Published : Sep 3, 2021, 4:00 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا مہانگر کانگریس کمیٹی کے صدر شہاب الدین نے کہا کہ 'جمہوریت میں سب کو اظہار رائے کا حق ہے۔ دفعہ 144 کا خوف دکھا کر اتھارٹی کسانوں کا استحصال کرہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کے اس رویہ کو کانگریس پارٹی برداشت نہیں کرے گی۔ فوری گرفتار کسانوں کو رہا کیا جائے اور ان کے مطالبات پورے کئے جائیں۔'

نوئیڈا: کسانون کی رہائی کے لیے کانگریس کا احتجاج

شہاب الدین نے کہا کہ 'کسان پر امن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت پولیس کے زور پر کسانوں کو غیر جمہوری طریقے سے کچلنا چاہتی ہے۔کانگریس جیل میں بند کانگریسی رہنما اور کسانوں کی جلد رہائی کا مطالبہ کرتی ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت روزگار کے لیے نقصان دہ: راہل

کانگریس ترجمان پون شرما نے کہا کہ 'جمہوریت میں پرامن طریقہ سے احتجاج اور مطالبات کا سب کو حق ہے لیکن جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے یہ آئینی حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔ اس موقع پر کانگریسی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details