ریاست اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو کی گرفتاری کو آج تقریباً 24 دن ہو چکے ہیں۔ اجے کمار للو کی رہائی کے لئے ریاست اتر پردیس کانگریس کمیٹی کی جانب سے مرادآباد مہاتما گاندھی پارک کے گیٹ پر کانگریس نے احتجاج کیا۔
مرادآباد مہاتما گاندھی گیٹ پر آج کانگریس مہانگر صدر حاجی رضوان قریشی کے ساتھ تقریباً چار لوگوں نے سوشل ڈسٹینس کے ساتھ اجے کمار للو کی رہائی کے لئے احتجاج کیا۔