اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہنگائی پر لگام لگانے والی بی جے پی ناکام ہو گئی ہے' - پیاز کی قیمتوں میں اضافہ

کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر جیو سنگھ نے کہا کہ 'جب تک یہ پیاز کسانوں کے پاس تھیں تب تک قیمتیں کم تھیں لیکن بچولیوں کے پاس آنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے'۔

'مہنگائی پر لگام لگانے والی بی جے پی ناکام ہو گئی ہے'

By

Published : Sep 28, 2019, 7:16 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:17 AM IST


ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں کانگریس پارٹی کے درجنوں کارکنان نے ضلع دفتر سے کلکٹریٹ دفتر تک حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

'مہنگائی پر لگام لگانے والی بی جے پی ناکام ہو گئی ہے'

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر جیو سنگھ نے کہا ہے کہ 'جس طرح سبزیوں اور خصوصا پیاز کی قیمتیں آسمان چھو رہے ہیں، ایسے میں غریب افراد کے لیے سبزی کھانا بھی مشکل ہو جائے گا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت بڑے بڑے وعدے تو ضرور کر رہی ہے لیکن ایک مفلس طبقہ آج بھی روٹیوں کا محتاج ہے'۔


کانگریس صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ '15 روپیے میں فروخت ہونے والی پیاز 60 اور 80 روپیے میں فروخت ہو رہی ہے'۔

'مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کرنے والی بی جے پی حکومت اب مہنگائی پر لگام لگانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جب تک یہ پیاز کسانوں کے پاس تھیں تب تک قیمتیں کم تھیں لیکن بچولیوں کے پاس آنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے'۔

اس کے علاوہ کانگریس صدر نے منافع خوروں پر کارروائی کی مانگ بھی کی ہے، اور اپنا شکایتیں خط سٹی مجسٹریٹ کو سونپ دیا ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 9:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details