ملک میں پٹرول، ڈیزل اور گھریلو سامان کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے خلاف پیر کے روز نوئیڈا کے کانگریسی کارکنان نے سیکٹر 19 میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
کانگریس کارکن سیکٹر 19 کمیونٹی سینٹر سے ریلی نکال کر سٹی مجسٹریٹ کے دفتر کی جانب مارچ کر رہے تھے۔ جیسے ہی پولیس کو پیدل مارچ کی اطلاع ملی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کانگریس کارکنان کو سیکٹر 19 کمیونٹی سینٹر پر ہی روک دیا۔
مہنگائی کے خلاف کانگریس سڑکوں پ اس دوران پولیس اور کانگریس کارکنان کے مابین نوک جھونک بھی ہوئی۔ ہنگامہ دیکھ کر سٹی مجسٹریٹ بھی موقع پر پہنچ گئے۔
کانگریس نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف ایک میمورنڈم پیش کیا۔
نوئیڈا مہا نگر صدر شہاب الدین نے کہا کہ پولیس نے پارٹی کارکنان کو زبردستی روک کر آمرانہ رویہ اختیار کیا۔
مزید پڑھیں:Petrol Diesel Price: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جاری، ڈیزل تین ماہ بعد سستا ہوا
نوئیڈا مہانگر صدر شہاب الدین نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ پہلے ہی بے روزگار ہو چکے ہیں۔ اب مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے مزدوروں اور غریبوں پر دوہری مار پڑ رہی ہے۔ کورونا کرفیو نے غریبوں کو سڑک پہ لا کھڑا کر دیا ہے۔
مہنگائی کے خلاف کانگریس سڑکوں پ
نوئیڈا کانگریس کے ترجمان پون شرما نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے مرکزی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف یہی نہیں گھریلو سامان کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت غریبوں کا استحصال کر رہی ہے۔