اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسانوں کے بجائے تاجروں کی مدد کر رہی ہے حکومت'

پیٹرول۔ ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پیر کے روز بارہ بنکی میں کانگریس کارکنان نے پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پی ایل پنیا کی قیادت میں ایک روزہ دھرنا دے کر اپنی مخالفت درج کرائی۔

پیٹرول۔ ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج
پیٹرول۔ ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jun 29, 2020, 5:36 PM IST

اس دوران پی ایل پنیا نے مرکز کی مودی حکومت پر شدید تنقید کی۔ کانگریس کارکنان نے چھایا چوراہے واقع کانگریس دفتر کے سامنے چلہاری پارک میں حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران پارٹی کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے کسانوں کی لاگت بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سروے میں یہ پہلے ہی ثابت ہو چکا ہے کہ کسانوں کی کاشت مہنگی ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ تمام اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حکومت کسانوں کو مدد کرنے کے بجائے تاجر گھرانوں کی مدد کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details