اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Protest Against Sahara And Plus: مراد آباد میں سہارا اور پلس کمنیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج - Moradabad City Congress Committee

غریب اور متوسط طبقے کا پیسہ ہڑپ کرنے والی کمپنیوں سہارا اور پلس کے خلاف Congress Protest Against Sahara And Plus Company کانگریس کارکنان نے مراد آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ایک میمورنڈم بھی دیا ہے جس میں غریبوں کے پیسے واپس کرانے اور کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مراد آباد میں سہارا اور پلس کمنیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج
مراد آباد میں سہارا اور پلس کمنیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jan 7, 2022, 11:00 PM IST

شہر کانگریس کمیٹی Moradabad City Congress Committee کے صدر انوبھو مہروترا کی قیادت میں کانگریس عہیدیداران و کارکنان دوپہر میں تحصیل پہنچے اور ایس ڈی ایم دفتر پر احتجاج کرتے ہوئے زبر دست نعرےبازی کی۔

اس موقع پر شہر صدر انوبھو مہروترا نے کہا کہ سہارا اور پلس کمپنیوں نے غریب عوام کے پیسے کو اسٹاک مارکیٹ اور دیگر اسکیموں میں لگانے کا لالچ دیا تھا۔ یہ غریب عوام ان کمپنیوں کے ارادوں کو سمجھ نہ سکے اور اپنی محنت کی کمائی کمپنیوں کے کھاتوں میں جمع کرادی۔ قوت مدت ختم ہونے کے بعد بھی کمپنیاں غریبوں کا پیسہ واپس نہیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیبی SEBI نے چھان بین کی اور پایا کہ بہت سے سرمایہ کار بوگس تھے۔

انہوں نے کہا کہ عام اور غریب لوگوں نے بہتر مستقبل کے لیے اپنی محنت کی کمائی ان کمپنیوں میں جمع کروائی تھی لیکن کمپنیاں رقم واپس نہیں کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Raashid Alvi Slams BJP in Moradabad: 'بی جے پی کی وجہ سے اقلیتوں کو کافی نقصان ہوا ہے'

شہر کانگریس کمیٹی نے ضلع انتظامیہ کو گورنر اتر پر دیشکے نام ایک میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے سہارا اور پلس کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ ان کی فہرست بنائی جائے اور ان کی رقم فوری طور پر واپس کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عظمیٰ کو اس کے لئے ریاستی حکومت کو ہدایات جاری کرنی چاہئیں۔ اس موقع پراسد مولائی، آنند موہن گپتا، اجے سرسوات سونی، راحت خان، انوراگ شرما، محمد سمیع، اشوک کپور، ونے کھنہ ایڈووکیٹ، امت پانڈے سمیت ریاض حسین موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details