واضح رہے کہ اناؤ گینگ ریپ متاثرہ کی کار گروبخش گنج علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی، کار میں سوار تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ متاثرہ اور اس کے وکیل زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
ریاست میں خواتین کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم کے معاملے پر کانگریس کارکنان نے آج لکھنؤ میں احتجاج کیا۔ وہ بی جے پی کے دفتر کا گھیراؤ کرنے جا رہے تھے، لیکن راستے ہی میں پولیس فورسز نے انہیں زبردستی پکڑ کر جیل بھیج دیا۔
سابق رکن پارلیمان راکیش سچان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ یوگی حکومت خواتین کے خلاف ہے، جب کہ صرف نام کے لیے وہ کہتی ہے کہ ہم خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتے ہیں، سچائی اس کے برعکس ہے۔