اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دہلی کے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
'پرینکا گاندھی کی قیادت میں اسمبلی کا محاصرہ کریں گے' - اترپردیش نیوز
اتر پردیش کانگریس پارٹی کے ریاستی سکریٹری سچن چودھری نے امروہہ میں پریس کانفرنس دوران کہا کہ کانگریس نے کسانوں کی لڑائی لڑی ہے اور 17 مارچ کو ہم پرینکا گاندھی کی قیادت میں اسمبلی کا محاصرہ کریں گے۔
کانگریس کی پریس کانفرنس
اس کے علاوہ انہوں نے مودی اور یوگی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ مودی جی، یوگی جی جس ہوائی جہاز سے گھومتے ہیں، وہ کانگریس کی ہی دین ہے۔ بی جے پی نے نفرت پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
سچن چودھری نے کہا کہ آج تک کانگریس نے صرف ترقی کی بات کی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کررہی ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:56 PM IST