اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یوگی حکومت اقلیتوں سے دشمنی نکال رہی ہے' - امروہہ میں کانگریس کی ضلعی کانفرنس

سابق رکن پارلیمان راشد علوی اور کلکی پیٹھ کے سربراہ آچاریہ پرمود کرشنم نے امروہہ میں کانگریس کے نو منتخب ضلعی صدر اور شہری صدر کی اعزازی تقریب میں بی جے پی پر زبردست نکتہ چینی کی۔

امروہہ میں کانگریس
امروہہ میں کانگریس

By

Published : Jan 5, 2020, 11:08 PM IST

امروہہ میں کانگریس کی ضلعی کانفرنس میں راجیہ سبھا کے سابق رکن اور کانگریس کے سابق ترجمان راشد علوی نے کہا کہ یوگی حکومت میں ریاست میں انتشار کا ماحول ہے اور سی اے اے کے بہانے کچھ لوگوں سے دشمنی نکالی جارہی ہے۔

سابق رکن پارلیمان راشد علوی

راشد علوی نے کہا کہ متعدد ریاستیں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہیں، ایسی صورتحال میں اگر مرکزی حکومت ان کے ذریعے اس پر عملدر آمد کرتی ہے تو ریاستوں اور مرکز میں راست فرق پیدا ہوگا جو ملک کو تقسیم کرنے کا کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بھارت کے وزیراعظم نریندر اس انداز میں بات کرتے ہیں جس سے ایک دوسرے کو فائدہ ہوتا ہے۔

علوی نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کو پاکستان کے وزیراعظم کی ضرورت نہیں ہے۔ ننکانہ صاحب گردوارے پر ہوئے حملے پر بات کرتے ہوئے علوی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو عمران خان سے بات کرنی چاہئے۔

کلکی پیٹھ کے سربراہ آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ بھارت کی اگلی وزیر اعظم پرینکا گاندھی ہیں اور بی جے پی پرینکا گاندھی سے خوفزدہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details