اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dr. Bhim Rao Ambedkar's Birthday: کانگریس نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا - ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش

بھارتی آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر نوئیڈا میٹروپولیٹن کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام پروگرام منعقد کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر کانگریس کارکنان نے لوگوں میں شربت تقسیم کیا Dr. Ambedkar's Birthday۔

عDr. Bhim Rao Ambedkar's Birthday
Dr. Bhim Rao Ambedkar's Birthday

By

Published : Apr 14, 2022, 8:10 PM IST

نوئیڈا:آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 131 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اتر پردیش کے نوئیڈا میٹروپولیٹن کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام اور میٹرو پولیٹن کانگریس کے صدر رام کمار تنور کی قیادت میں تمام عہدیداروں اور کارکنوں نے امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد میٹرو پولیٹن صدر رام کمار تنور کی قیادت میں پریرنا استھل سیکٹر 15 اے کے گیٹ نمبر 3 پر شربت تقسیم کیا گیا 131st Birthday Dr. Bhim Rao Ambedkar۔

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر شربت پلا کر لوگوں میں تقسیم کرتے ہوئے کانگریس کارکنان

اس موقع پر رام کمار تنور نے کہا کہ بی آر امبیڈکر ایک سیاست دان، ماہر معاشیات اور معاشرہ ایک مصلح تھے۔ امبیڈکر نے اچھوتوں کی حمایت میں ناانصافی کے خلاف بہت سی تحریک کی قیادت کی۔ وہ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر قانون بنے۔ امبیڈکر نے ہندوستان کے آئین کو تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے لیے انہیں باب آئین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہندوستان میں نچلے اور دبے کچلے درجے کے لوگوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا اور تعلیم کی اہمیت کو واضح کیا۔ انہیں اپریل 1990 میں ہندوستانی سماج کے لیے ان کے اہم کردار کے لیے بھارت رتن سے نوازا گیا۔ آج ان کی یوم پیدائش پر ہم تمام کانگریسی لوگ ایسی شخصیت کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:


پروگرام میں بنیادی طور پر کانگریس صدر رام کمار تنور، کانگریس کے سینئر لیڈر پھر سنگھ نگر، میٹرو پولیٹن نائب صدر ہریندر شرما، نائب صدر رضوان چودھری، جنرل سکریٹری سونو پردھان، جنرل سکریٹری اجیت بسواس، کانگریس لیڈر ایس کے ایس پلٹا، سکریٹری ہرلین باجوہ، سکریٹری اوشا دیوی، کانگریس لیڈر اشرف خان، کانگریس لیڈر آصف منصوری وغیرہ بنیادی طور پر موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details