اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tribute To Dr BR Ambedkar in Barabanki: 'بابا صاحب کے خیالات کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری' - بھارت رتن آنجہانی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر

بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت Tribute to Baba Sahib Bhim Rao Ambedkar پیش کرنے کے لئے ریاستی کانگریس کے ایس سی ایس ٹی محکمے کے صدر تنج پنیا کی رہائیش پر ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع ہر کانگریس کارکنان نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے خیالات Thoughts of Bhim Rao Ambedkar کو گاؤں گاؤں تک پہنچانے کا عزم کیا۔

Tribute To Dr BR Ambedkar: 'بابا صاحب کے خیالات کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری'
Tribute To Dr BR Ambedkar: 'بابا صاحب کے خیالات کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری'

By

Published : Dec 8, 2021, 5:54 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں آئین کے معمار اور بھارت رتن آنجہانی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 65 ویں برسی Ambedkar 65th Death Anniversary پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

کانگریس کارکنان نے بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت Tribute to Ambedkar پیش کرتے ہوئے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے خیالات Thoughts of Bhim Rao Ambedkar کو گاؤں گاؤں تک پہنچانے کا عزم کیا۔

Tribute To Dr BR Ambedkar: 'بابا صاحب کے خیالات کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری'

بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت Tribute to Ambedkar پیش کرنے کے لئے ریاستی کانگریس کے ایس سی ایس ٹی محکمے کے صدر تنج پنیا کی رہائیش پر ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کانگریس کارکنان نے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

اس موقع پر تنج پنیا نے کہا کہ بابا صاحب نے آئین میں جو حقوق اور آزادی فراہم کی تھی، بی جے پی حکومت انہیں ختم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ وہ ہم سے تمام حقوق چھیننا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kejrival on Baba Sahib Ambedkar: 'بابا صاحب امبیڈکر کی زندگی کو گھر گھر پہنچائیں گے'

انہوں نے کہا کہ اس لئے ہماری اور ملک کے تمام شہریوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بابا صاحب کے خیالات Thoughts of Ambedkar کے تحفظ کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا صاحب کی برسی پر کانگریس کارکنان نے یہ عزم لیا ہے کہ بابا صاحب کے خیالات کو گاؤں گاؤں تک پہنچائیں گے اور ملک کی عوام کو بیدار کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details