اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: پرنب مکھرجی کو کانگریس نے پیش کی خراج عقیدت - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں آج ضلع کے کانگریس کارکنان نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کی۔

congress party workers pays tribute of former president pranab mukherjee in bahraich
پرنب مکھرجی کو کانگریس نے پیش کی خراج عقیدت

By

Published : Sep 1, 2020, 10:42 PM IST

کانگریس کارکنان نے آج مقامی کانگریس بھون میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا، جس میں کانگریس پارٹی رکن جے پی مشرا نے ڈاکٹر پرنب مکھرجی کی حیات اور افکار پر روشنی ڈالی اور ان کی انتقال کو پارٹی اور ملک کے لیے ایک بڑا خسارہ بتایا۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے بعد شہر کانگریس پارٹی کے صدر شیج ذکریا عرف شیخو نے ان کے حیات اور افکار کو یاد کیا اور کہا کہ، 'پرنب مکھرجی ایک عظیم شخصیت تھے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'پرنب صاحب کانگریس کے قدآور لیڈران میں سے ایک تھے۔ انہوں نے ملک کے لئے تمام خدمات انجام دی ہیں۔ پرنب دا ایک بےمثال و بہترین انسان تھے آج ان کے انتقال پر ملک بھر میں ایک رنج کا ماحول بنا ہے۔'

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: کانگریس نے پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کی

اس موقع پر منؤ مشرا، ڈاکٹر محمد حلیم، سنتوش مشرا، منو دیوی، دینا ناتھ پانڈے، کملا سونی، مرزا طارق بیگ، امرناتھ شکلہ خالد سلمانی اور پلّو وغیرہ نے شرکت کر گل پوشی کر خراجِ عقیدت پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details