اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یوپی حکومت کا بجٹ مایوس کن' - اترپردیش نیوز

اترپردیش حکومت نے آج مالی سال 2020۔21 کے لئے پانچ لاکھ 12 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ بی جے پی حکومت اسے ریاست کا تاریخی بجٹ بتا رہی لیکن یوپی کانگریس نے اسے عوام کو ورغلانے والا بجٹ بتایا ہے۔

کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو
کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو

By

Published : Feb 18, 2020, 7:28 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:27 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران یوپی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ 'اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ مایوس کن ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'بجٹ سے کسانوں، نوجوانوں، غریبوں اور دلت طبقات کو کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ انہیں پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔'

اجے کمار للو نے کہا کہ 'ریاست کے کاشتکار آوارہ جانوروں سے پریشان ہے لیکن حکومت نے بجٹ میں اس کے لیے کوئی بات نہیں کی۔ سرکار ایک طرف کسانوں کی آمدنی دگنا کرنے کی بات کرتی ہے لیکن وہ کیسے کرے گی؟ اس کا ذکر نہیں کرتی۔'

کانگریسی لیڈر نے کہا کہ اترپردیش میں ہر تین گھنٹے میں ایک نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے خودکشی کرتا ہے، لیکن بجٹ میں نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا۔

دلت پچھڑے طبقے کے طلباء کو جو وظیفہ ملتا تھا، اس میں بھی کمی کر دی گئی۔'نوودے اسکول' میں زیر تعلیم اور وہاں رہنے والے طلباء کو اب زیادہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

اس کے علاوہ مدرسہ جدیدکاری اساتذہ، آنگن باڑی، ہوم گارڈ وغیرہ کی تنخواہ نہیں دی جا رہی، لیکن اس بجٹ میں انہیں بھی کچھ خاص نہیں حاصل ہوا۔

اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ ہم اس کے خلاف سڑک سے لے کر اسمبلی تک سوال اٹھانے کا کام کریں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details