ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں کانگریس کارکنان کے جانب سے چین کی سرحد پر شہید ہوئے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس دوران کانگریس بھون سے پیپل چوراہے تک ایک جلوس بھی نکالا گیا جس میں چین کے صدر جمہوریہ کا پتلا نظر آتش کیا گیا۔
کانگریس کارکنان کے جانب سے شہید جوانوں کو خراج تحسین
بہرائچ میں کانگریس کارکنان کے جانب سے چین کی سرحد پر شہید ہوئے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
کانگریس کارکنان کے جانب سے شہید جوانوں کو خراج تحسین
کانگریس پارٹی کے صدر شیخ ذکریا نے کہا کہ 'چینی فوج نے جس طرح سے بھارتے فوج کے جوانوں کو سازش کے تحت شہید کیا ہے، یہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ہر ایک شہری شہید جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں ۔
اس پروگرام میں ضلع کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر آدرش اگروال، حاجی محفوظ احمد، شاہنواز، انل سنگھ، ڈاکٹر حلیم فضل خان، شیلندر کمار گپتا، گوپی ناتھ، ڈاکٹر عمران، عشرت خان اور عبد العزیز قادری کے علاوہ تمام کارکنان موجود رہے۔