اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سرمائی اجلاس کی منسوخی افسوس ناک ہے'

رواں برس پارلیمان کا سرمائی اجلاس معطل کر دیا گیا ہے، اس کو لے کر حزب اختلاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

By

Published : Dec 16, 2020, 3:34 PM IST

congress party leader p l punia attack modi govt
سابق رکن پارلیمان پی ایل پنیا

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان اور سابق رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے سرمائی اجلاس معطل ہونے کو افسوسناک بتایا ہے۔

پی ایل پنیا نے اسے گجرات ماڈل قرار دیا ہے۔

انھوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اگر آئینی مجبوریاں نہ ہوں تو مودی حکومت بجٹ اجلاس بھی منسوخ کر دے گی۔

اس پر پی ایل پنیا نے کہا کہ گجرات اسمبلی میں بھی اسی طرح پہلے حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو معطل کیا جاتا تھا اور دو روز میں اجلاس مکمل کر لیا جاتا تھا۔

'سرمائی اجلاس کی منسوخی افسوس ناک ہے'

انہوں نے کہا کہا کہ اس وقت جب حزب اختلاف کی جانب سے کسانوں کے مسئلہ پر پارلیمان کا مانسون اجلاس بلاکر بحث کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، اس وقت یہ اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں یاد ہے کہ کبھی اجلاس منسوخ کیا گیا ہو۔

مزید پڑھیں: رواں برس پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئینی مجبوریاں نہ ہوں تو مرکزی حکومت بجٹ اجلاس بھی نہ بلائے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کو منہدم کرنے کے مقصد سے مودی حکومت نے یہ کام کیا ہے۔

گذشتہ روز 15 دسمبر 2020 کو مرکزی حکومت نے کووڈ-19 کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر پارلیمان کے سرمہ اجلاس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details