اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کسان، مزدور اور طلبہ کی مدد کے لئے کانگریس کا میمورنڈم

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں دوشنبہ کو کانگریس نے کسان، مزدور اور طلبہ کو ضروری مدد کے لئے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دیا۔

کانگریس نے دیا میمورنڈم
کانگریس نے دیا میمورنڈم

By

Published : May 4, 2020, 4:33 PM IST

کانگریس کا مطالبہ ہے کہ حکومت دوسری ریاستوں میں پھنسے مزدور اور طلبہ کو ان کے گھر تک پہونچانے کے لئے معقول انتظامات کرے تاکہ ان کو کوئی تکلیف نہیں ہو۔

دیکھیں ویڈیو

کانگریس کے ریاستی ترجمان تنج پنیا کی قیادت میں ضلع صدر محمد محسن اور شہر کمیٹی کے صدر راجیندر ورما نے ایس ڈی ایم ابھئے کمار پانڈے سے ملاقات کر کے اپنی مطالبات کا میمورنڈم دیا۔

دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدور اور طلبہ کے لئے مطالبات کے ساتھ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ فروری اور مارچ ماہ میں بارش اور ژالہ باری سے متاثر تمام کسانوں کو ابھی تک. معاوضہ نہیں ملا ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ کسانوں کے پاس کھانے تک پریشانی ہے، اسلئے کسانوں کو ان کا معاوضہ وقت پر دیا جائے تاکہ کسانوں کی پریشانیاں کم ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details