اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: کانگریس نے ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیا - اترپردیش نیوز

کانگریس کارکنان ڈاکٹر کفیل کی رہائی کے لیے مظفرنگر کے کلکٹریٹ احاطے میں مظاہرہ کیا۔

congress party demand release of dr. kafeel in muzaffarnagar
کانگریس نے ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیا

By

Published : Aug 13, 2020, 4:22 PM IST

ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں سینکڑوں کانگریس کے کارکنوں نے کلکٹریٹ کے احاطے میں مظاہرہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی مظفر نگر کے صدر ایس ڈی ایم کی معرفت گورنر کے نام ایک میمورنڈم سونپا اور کہا کہ ڈاکٹر کفیل خان ایک مشہور ڈاکٹر ہیں۔ ان پر ریاستی حکومت نے من مانی ڈھنگ سے جعلی مقدمات عائد کردیے ہیں اور انہیں تقریباً 6 ماہ سے جیل میں ڈال رکھا ہے۔

ملک میں جاری کورونا کے وباء میں ، ڈاکٹر کفیل جیسا ایک اہل ڈاکٹر عوامی مفاد میں بہت ضروری ہے، لہذا ضلعی کانگریس اقلیتی محکمہ مظفر نگر مطالبہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر کفیل کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی جائیں۔ تاکہ ڈاکٹر کفیل کی رہائی کے سلسلے میں ہمدردی کے ساتھ غور کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے لیے کانگریس نے چلائی تحریک

جس سے عوام کو کورونا کے علاج لیے ڈاکٹر کفیل تعاون کر سکیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو اور انہیں انصاف ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details