اردو

urdu

By

Published : Dec 16, 2020, 5:00 PM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کانگریس نے وجئے دیوس کی تقریب کا اہتمام کیا

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بدھ کے روز کانگریس کارکنان کی جانب سے 1971 وجئے دیوس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کارکنان کی جانب سے جو کچھ بھی کیا گیا وہ پہلے کے مقابلے بدلا بدلا سا تھا۔ یہی نہیں اس جشن کو مناکر کانگریس نے کئی پیغامات دینے کی کوشش کی ہے۔

congress party celebrate vijay diwas 2020 in barabanki
کانگریس نے وجئے دیوس کی تقریب کا اہتمام کیا

واضح ہو کہ 16 دسمبر 1971 کو بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کر کے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس وقت کانگریس کی حکومت تھی اور اندرا گاندھی ملک کی وزیراعظم تھیں۔

دیکھیں ویڈیو

کانگریس پارٹی کو اس دن کی یاد تقریباً 50 برس بعد مجبوری میں آئی ہے، کیونکہ وہ مودی حکومت کی سرجیکل اسٹرائیک کا جواب آسانی سے نہیں دے پاتی ہے۔ اسلئے وہ اس دن کو مناکر عوام کو یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے کہ سرجیکل اسٹرائیک صرف مودی حکومت نے ہی نہیں کی، بلکہ کانگریس کے حکومت نے بھی اس کام کو انجام دیا ہے۔ وہ بھی مودی کی سرجکل اسٹرائیک سے کہیں بہتر ڈھنگ سے۔

کانگریس کے سینئر رہنما پی ایل پنیا نے کہا کہ، 'بھارتی فوج پاکستان میں داخل ہو کر مغربی پاکستان کو ایک الگ ملک کے طور پر ڈکلیئر کرایا تھا۔ یہ سب سے بڑی سرجیکل اسٹرائیک تھی۔'

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم مودی نے 1971 کے بہادروں کو خراج تحسین پیش کیا

1971 کی جنگ فتح کے جشن کی کانگریس کی تقریب میں کافی تبدیلیاں بھی نظر آئیں۔ مثلاً تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ ساتھ ہی بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس کے بعد قومی پرچم پھہراکر جھنڈا اونچا رہے ہمارا گایا گیا۔ اس کے بعد سابق فوجیوں کا اعزاز بھی کیا گیا۔ بعد میں مقررین آج کے دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور آخر میں قومی گیت گانے کے بعد تقریب اختتام پزیر ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details