اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس نے 1857 کے ہیرو بہادر شاہ ظفر کو ان کی برسی کے موقع پر خراج پیش کیا

1857 میں انگریز حکومت سے بغاوت کے ہیرو آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی یوم وفات پر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے رائے نے لکھنو واقع ریاستی دفتر میں ان کی تصویر لگا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 5:47 PM IST

کانگریس نے 1857 کے ہیرو بہادر شاہ ظفر کو ان کے کی برسی کے موقع پر خراج پیش کیا
کانگریس نے 1857 کے ہیرو بہادر شاہ ظفر کو ان کے کی برسی کے موقع پر خراج پیش کیا

لکھنؤ: 1857 میں انگریز حکومت سے بغاوت کے ہیرو آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی یوم وفات پر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے رائے نے لکھنو واقع ریاستی دفتر میں ان کی تصویر لگا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم سمیت کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔ اقلیتی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر شاہنواز عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بہادر شاہ ظفر کی برسی پر اقلیتی کانگریس نے ہر ضلع میں ان کی تصویر پر پوشی کے ذریعے 1857 کی انگریزی حکومت سے بغاوت میں ان کے کردار کو یاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1857 کی انگریزوں کے سامراجیت کے خلاف ملک کے ہر طبقے اور اور مذہب کے لوگ شامل تھے۔ انگریزوں نے بہادر شاہ ظفر کے بچوں کا سر کاٹ کر ان کے سامنے پیش بھی کر دیے تھے لیکن بہادر شاہ ظفر کی ہمت برقرار رہی۔ ملک کے لوگوں نے 1857 کی بغاوت سے پیدا ہونے والی مشترکہ وراثت کی اقدار کی بنیاد پر آزادی کی جنگ لڑی۔ آج یہ اقدار خطرے میں ہیں اور انہیں بچانا ملک کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ِ STF Raid in Shamli پاکستانی جیل سے لوٹے کلیم کے گھر پر ایس ٹی ایف کا چھاپہ، گھر کو کیا سیل

اس موقع پر سابق وزیر معید احمد، کانگریس تنظیم سکریٹری انیل یادو، انتظامیہ انچارج دنیش سنگھ، سیوا دل کے ریاستی صدر پرمود پانڈے، شہزاد عالم، ارشد خورشید، علیم اللہ خان، شاہنواز خان، ارشد اعظمی وغیرہ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details