نوئیڈا: اترپردیش کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری محمد احمد نے پر یس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی پر بی جے پی کے ساتھ اندرونی اتحاد کرنے کا الزام لگایا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اکھلیش یادو اصولوں والی سیاست نہیں کرتے ہیں۔ محمد احمد نے نوئیڈا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی کانگریس کے چیرمین شاہنواز عالم نے تنظیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے جاوید علی خان کو گوتم بدھ نگر کا ضلع چیرمین اور قادر خان کو نوئیڈا کا ضلع چیرمین بنایا ہے ۔اس کے علاوہ بلاک اور وارڈ سطح تک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ The Internal Alliance Between BJP And SP Says UP Congress Minority State Secretary
کانگریس کے رہنما محمد احمد نے کہا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اکھلیش یادو جب وزیر اعلیٰ تھے، اس وقت یوگی جی کی فائل بھی ان کے سامنے آئی تھی، لیکن انہوں نے افسران کو ایف آئی آر درج نہ کرنے اور مقدمات بند کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اکھلیش یادو کا یہ بیان ایس پی اور بی جے پی کے درمیان خفیہ معاہدے کی تصدیق کرتا ہے۔