کاگنریس میں اقلیتی سیل کے قومی کوآرڈینیٹر شمیم علوی نے ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں کارکنان کی حاصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں پارٹی کے کئی عہدے داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے شمیم علوی نے کہا کہ 'اتر پردیش میں تمام سیاسی جماعتیں گھر میں بیٹھکر 2022 کے اسمبلی انتخابات کا انتظار کر رہی ہیں، لیکن صرف کانگریس پارٹی ہی عوام کے مسائل اور حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی ہی پارلیمنٹ سے لےکر سڑک تک اصل اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم مہںگائی، بےروزگاری، ہجومی تشدد، سرکاری مشینری اور سرکاری انسٹی ٹیشن کی فروخت، جی ڈی پی، صحتی خدمات میں بدعنوانی، تریقی یاتی کاموں میں گھوٹالہ وغیرہ کے خلاف مرکز اور ریاستی حکومت کی پیش بندی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔'