ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں پنچایت انتخابات کی تیاریوں کو لیکر کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
'ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے لئے آئین کا عمل میں آنا ضروری' اس موقع پر کانگریس پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لیے ہندوستان کے آئین کو عملی طور پر نافذ کرانا ہوگا، اسی وقت ہندوستان کا مسلمان کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی ملک کی عوام کانگریس پارٹی کو موجودہ حکومت کے متبادل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل کی جانب سے ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ملک میں جس طرح سے مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے کانگریس اب مسلمانوں کو اپنا کر ایک بار پھر سے ملک میں اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک سے نفرت کے ماحول کو ختم کیا جا سکے۔
کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل کی جانب سے ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام یہ بھی پڑھیں: مختار انصاری باندہ جیل کے بیرک نمبر ۔ 16 میں منتقل
وہیں بتایا جا رہا ہے کہ پنچایت انتخابات میں مسلم امیدواروں کو زیادہ توجہ دیتے ہوئے اقلیتوں کے سہارے یوپی میں کانگریس اپنی کھوئی ہوئی سیاسی زمین تلاش کر رہی ہے۔