اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی میں آل انڈیا کانگریس پارٹی کے اقلیتی مورچہ کی میٹنگ - پریورتن سنکلپ مہا سمیلن

بریلی میں آل انڈیا کانگریس پارٹی کے اقلیتی مورچہ نے 'پریورتن سنکلپ مہا سمیلن' کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ جس میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

بریلی میں آل انڈیا کانگریس پارٹی کے اقلیتی مورچہ کی میٹنگ
بریلی میں آل انڈیا کانگریس پارٹی کے اقلیتی مورچہ کی میٹنگ

By

Published : Sep 4, 2021, 4:17 AM IST

ریاست اتر پردیش کے بریلی میں آل انڈیا کانگریس پارٹی کے اقلیتی مورچہ نے 'پریورتن سنکلپ مہا سمیلن' کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ جس میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

بریلی میں آل انڈیا کانگریس پارٹی کے اقلیتی مورچہ کی میٹنگ

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ متکبر حکومت کو ریاست سے اکھاڑ دیا جائے۔ یہ کام صرف کانگریس پارٹی ہی کر سکتی ہے۔

بریلی میں واقع 'اُپجا پریس کلب' میں منعقدہ اجلاس میں اقلیتی مورچہ بریلی کے ضلع صدر جنید حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ ترقیاتی کاموں کے علاوہ یوگی حکومت عوام کے روزمرہ مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ جرائم میں ریاست کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد، چھیڑ کھانی اور ہراساں کرنے کے واقعات پر فوری کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ مرکزی حکومت مہنگائی پر مہنگائی بڑھا رہی ہے، جس کی وجہ سے عام آدمی فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ تاجر اپنے کاروبار کی بربادی کی درد ناک اذیت اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف کچھ بھی کہنے کی ہمت نہیں کر پا رہے ہیں۔

میٹنگ میں ریاستی نائب صدر نظام ملک اور ریاستی سیکرٹری عامر قریشی کی موجودگی میں، تمام مسائل پر ریاستی حکومت کے محاصرے کا خاکہ تیار کیا گیا۔

میٹنگ میں ریاستی نائب صدر نظام ملک نے کہا کہ 6 ستمبر کو لکھنؤ پہنچنے پر اقلیتی کانگریس کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کا شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ لکھنؤ میں منعقد ہونے والے پریورتن سنکلپ مہا سمیلن کو کامیاب بنانے میں بریلی ضلع سے اہم شراکت ملنے کے امکانات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ بریلی کے عہدیداران ان توقعات پر بھرپور تعاون کریں گے۔

اس موقع پر ریاستی سیکرٹری عامر قریشی نے کہا کہ مرکزی حکومت کانگریس کے دور حکومت کے تمام باوقار اداروں کو فروخت کرنے کا کام کر رہی ہے۔ روزگار ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ اب وقت قریب آ رہا ہے کہ آمرانہ حکومت کو تبدیل کیا جائے۔ اس بار ریاست کے عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے کانگریس کی حکومت بنانے کے لیے کام کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مرکزی حکومت، ملک کو فروخت کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اس کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اس غیر موثر حکومت کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ تب ہی ملک اور ریاست خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکیں گے۔ آج ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہے۔ سرسوں کے تیل اور ایل پی جی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام پریشان ہے۔

اس موقع پر محکمہ اقلیتی کے شہر صدر مُنّا قریشی، سابق ضلع صدر رام دیو پانڈے، عمران حسین، حسن رضا، ڈاکٹر حسرت علی، آصف علی، ثروت ہاشمی، اقبال خان اور کئی دیگر عہدے داران اور کارکنان موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details