اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیس سلنڈر کے دام میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

کانگریس پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ 'حکومت، گھریلو سلنڈروں میں 149 روپے کا اضافہ کرکے غریب کے منھ سے نوالہ چھیننے کا کام کر رہی ہے۔'

گھریلو گیس سلنڈر کے بڑھتے دام کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج
گھریلو گیس سلنڈر کے بڑھتے دام کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج

By

Published : Feb 16, 2020, 1:26 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے بہرائچ میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ہو رہے اضافہ کے مدنظر حکومت کے خلاف کانگریس پارٹی نے ضلع کلکٹریٹ میں احتجاج کیا۔ جس میں کانگریس پارٹی کے تمام کارکنان نے مہنگائی پر قابو کرنے اور گیس سلنڈر کے اضافی قیمت کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

گھریلو گیس سلنڈر کے بڑھتے دام کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج

کانگریس پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ 'ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ عوام کے لئے عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیاں چلا رہے ہیں جبکہ عوام کو مہنگائی کے سبب قرض کے بوجھ تلے دبا رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'گھریلو سلنڈروں میں 149 روپیہ کا اضافہ کرکے غریب کے منھ سے نوالہ چھیننے کا کام کر رہی ہے پہلے ہی سلنڈر کے داموں میں کئی بار اضافہ کر چکی اس حکومت نے پھر 149 روپے بڑھا کر سلنڈر کی قیمت 900 سے زیادہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے متوسط ​​طبقے اور غریب طبقے کے لوگوں کو سلنڈر لینے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔وہیں مزید اور جیبیں ڈھیلی کرنی پڑیں گی۔'

کانگریس پارٹی رکن روی نے بتایا کہ 'حکومت کے کرنی اور کتھنی میں بہت فرق ہے- حکومت گھروں میں استعمال ہونے والی روزمرہ کی چیزوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور عوام کی توجہ مبذول کرنے کے لئے بھارت-پاکستان کرنا شروع کردیتی ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ 'لوگوں کو بی جے پی کی اس عوام مخالف پالیسیوں کو سمجھنا ہوگا اور جواب طلب کرنا ہوگا اور اگر مہنگائی اسی طرح بڑھتی رہی تو مودی حکومت کو جس طرح دہلی اور جھارکھنڈ میں شکست ملی ہے اسی طرح عوام ان کو اترپردیش اور بہار میں بھی سبق سیکھائےگی۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details