تیواری نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم بنگال انتخابی مہم میں ’دیدی او دیدی‘ گانا گا رہے ہیں، جبکہ ملک میں کورونا وائرس انتہائی خوفناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے، جو پورے ملک میں بیماری اور موت کا تانڈو کررہا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 248 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک کے لوگ کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں تو یہ قول حرف بہ حرف صحیح ثابت ہورہا ہے کہ ’جب روم جل رہا تھا تو نیرو بانسری بجارہا تھا‘۔
اسی طرح آج جب ملک کورونا وباکی کی بھٹی میں جل رہا ہے مودی نہ صرف انتخابی مہم میں تقریر کررہے ہیں بلکہ طنزیہ انداز میں ہنستے ہوئے 'دیدی او دیدی' کے گیت سنا رہے ہیں۔
شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا کہ ایک دن ملک کا ایسا بادشاہ (وزیر اعظم) ہوگا جب ملک کے لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں تو وہ بے فکر ہوکر انتخابی پرچار کا کام کر رہا ہوگا۔