اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن مناسب، لیکن معشیت پر بھی ہو غور: تنج پنیا - اترپردیش نیوز

ریاست کانگریس کے ترجمان تنج پنیا نے وزیراعظم کی جانب سے لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک توسیع کئے جانے کے اعلان کی حمایت کی ہے۔ تنج پنیا نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب تک کووڈ-19 کی وباء مکمل طور سے ختم نہیں ہوتی تب تک لاک ڈاؤن جاری رہنا چاہئے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے بدحال ہوتی معشیت اور غریب افراد پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ریاست کانگریس کے ترجمان تنج پنیا
ریاست کانگریس کے ترجمان تنج پنیا

By

Published : Apr 14, 2020, 3:40 PM IST

بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تنج پنیا نے وزیراعظم کے اعلان کا استقبال کیا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وباء کو ختم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن ہی سب سے کارگر طریقہ ہے اور لاک ڈاؤن اس وقت تک نافذ رہنا چاہیے، جب تک یہ وباء مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ بدحال ہوتی معشیت اور غریبوں کی فکر بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ غریبوں اور بے سہارا افراد کے لئے دعوے تو بہت کئے جا رہے ہیں، لیکن اس کا فائدہ کسی کو ملتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا ایسے افراد جو روز کما کر کھاتے تھے، ان کے لئے کوئی نہ کوئی انتظام ضرور ہونا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details