کانگریس سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ، 'آر ایس ایس اور بی جے پی شروع سے ہی آئین اور اس کے بنیادی اصولوں کی مخالف رہی ہے۔ اکثریت سے برسرِ اقتدار میں آنے کے بعد سے وہ آئین میں ترمیم کی خواہش رکھتی ہے۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر راکیش سنہا تو سوشلزم لفظ کو ختم کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں تجویز بھی پیش کر چکے ہیں۔'
ستیندر شرما کا کہنا ہے کہ، 'بی جے پی ووٹ کی سیاست کرتی ہے۔ معاشرے کو تقسیم کرنے کی سیاست پر انحصار کرتی ہے۔ اس سردی اور کھلے آسمان میں آج کسان تقریباً 39 دن سے دھرنے پر بیٹھے ہیں، لیکن بی جے پی حکومت کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔'
ضلعی اقلیتی چیئرمین دانش سیفی نے کہا ہے کہ، 'یہ وقت کانگریس کو اقتدار میں لانے کا ہے۔'