اردو

urdu

ETV Bharat / state

الزامات کے لئے کابینہ میدان میں آ گئی: تیواری - Congress

اترپردیش کے مہاجر مزدوروں کی گھر واپیس کے لئے بسوں کے چلانے کی اجازت کے ضمن میں کانگریس و یوپی حکومت کے درمیان چھڑی لفظی جنگ کے درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمان پرمود تیواری نے منگل کو کہا کہ بسوں کو ریاست کی سرحد پر داخلے کی اجازت دینے کے بجائے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنے کابینہ کو ان کی پارٹی پر الزام لگانے کے لئے میدان میں اتار دیا ہے۔

الزامات کے لئے کابینہ میدان میں آ گئی
الزامات کے لئے کابینہ میدان میں آ گئی

By

Published : May 19, 2020, 8:29 PM IST

بسوں کی فہرست میں آٹو، دو پہیہ گاڑیوں کے رجسٹریش نمبر فراہم کرنے کے الزام سے دلبرداشتہ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کے جانب سے کانگریس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے میں پارٹی ان پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرائے گی۔

مسٹر تیواری نے یہاں پارٹی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنیچر کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے ایک ہزار بسیں چلانے کی اجازت طلب کی تھی۔

چار دن گذر گئے بسیں تو نہیں سڑکوں پر تو نہیں اتریں لیکن اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی پوری کابینہ کو کانگریس پر الزام لگاتنے کے لئے اتار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے جو فہرست فراہم کی ہے وہ بسوں کی ہی ہے۔ ابھی تک ہمیں وزیر اعلی کی دفتر کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ ہم نے جو فہرست دی ہے وہ بسوں کی نہیں ہے'۔

لوگ سرحد پر پریشان ہیں ہزاروں مزدور اکٹھا ہیں ۔بسوں کی تکنیکی جانچ نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی ہوسکتی ہے ۔ہم بسوں پر کوئی جھنڈا یا فوٹو نہیں لگائیں گے۔ کانگریس بسوں کے ذریعہ صرف مزدوروں کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ تیواری نے کہا کہ راجستھان ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں ہیں ان کو اترپردیش میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بسوں کی کوئی کمی نہیں ہے کمی صرف حکومت کی نیت میں ہے۔اگر حکومت آج اجازت دے دے تو سینکڑوں غریب مزدور اپنے گھروں کو پہنچ جائیں۔ مزدوروں کے تئیں کانگریس کی منشی بالکل صاف ہے۔کئی ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں کے ٹرین ٹکٹ کا انتظام کیا ہے۔

یوپی کی سرحد پر ہزاروں مزدور اپنے گھروں کوجانا چاہتے ہیں جس کے لئے پارٹی نے ایک ہزار بسوں کا انتظام کرایا ہے لیکن یوگی حکومت تکنیکی طور پر الجھا کر بسوں کو چلانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔سابق رکن پارلیمان نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کتنے شرم کی بات ہے کہ اڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ)اونیش اوستھی رات میں خط لکھ کر تکنیکی شرطوں کے ساتھ لکھنؤ کے ورنداون میں بسوں کو ضلع انتظامیہ کے حوالے کرنے کے لئے خط لکھتے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ اب جب بسیں سرحد پر پہنچ رہی ہیں تو مقامی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ انہیں اوپر سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایک طرف چیف سکریٹری یہ فرماتے ہیں کہ بسوں کو نوئیڈا۔غازی آباد پہنچا دو تو دوسری طرف ہمار ی بسوں کو اترپردیش میں گھومنے سے منع کیا جارہا ہے۔ یہ ریاستی حکومت کی تاناشاہی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details